کون ہے پاکستان کا سب سے امیر ترین شخص؟ حیران کن فہرست منظرِ عام پر

کون ہے پاکستان کا سب سے امیر ترین شخص؟ حیران کن فہرست منظرِ عام پر

پاکستان کے معروف معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے ملک کے امیر ترین کاروباری شخصیات اور گروپس کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے۔

 رپورٹ میں مختلف بزنس گروپس کی پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کی بنیاد پر ان کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے امیر ترین بزنس ٹائیکون قرار پائے ہیں۔

فوجی فاؤنڈیشن گروپ 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹبہ گروپ 1 ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوتھے نمبر پر پاکستان ٹوبیکو گروپ ہے جس نے ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ابراہیم گروپ کے میر شکیل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پانچویں امیر ترین بزنس شخصیت قرار پائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آغا خان گروپ 954 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے اسی طرح معروف کاروباری شخصیت میاں منشاء 920 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

پیکجز گروپ کے سید بابر علی، جن کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز ہے، پاکستان کے 40 ارب پتی خاندانوں میں سرفہرست قرار دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لائیں، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی

فاطمہ گروپ کے فواد مختار اور لیک سٹی ہولڈنگ کے گوہر اعجاز بھی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، گوہر اعجاز جو سابق نگران وزیر بھی رہ چکے ہیں 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے کاروبار کے مالک ہیں۔

Scroll to Top