فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلال جرات، نشان امتیاز (ملٹری) نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔
پاک فوج نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ وقف کر دی ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے تقریباً 600 ٹن راشن بھی مختص کیا گیا ہے۔
کور آف انجینئرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کریں اور جہاں ضرورت ہو عارضی پل بھی تعمیر کیے جائیں۔
ریسکیو آپریشنز میں مدد کے لیے آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ اور خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور آرمی ایوی ایشن کے دستے پہلے سے ہی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





