باجوڑ :حالیہ سیلاب کے باعث باجوڑ اور دیر کے درمیان مواصلاتی رابطے کے منقطع ہونے پر پاک فوج نے ریلیف آپریشن تیز کرتے ہوئے متاثرہ پل کی جگہ نیا پل نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
پاک فوج کے کور آف انجینئرز کے ماہر دستے مکمل ساز و سامان کے ساتھ علاقے میں پہنچ چکے ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر پل کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق نیا پل چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد دونوں اضلاع کے درمیان آمدورفت بحال ہو جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے انجینئرنگ ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ مقامی آبادی کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی نئی لہر متوقع،الرٹ جاری
پاک فوج کی جانب سے اس اہم اقدام کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہےکیونکہ مذکورہ پل علاقے کے لیے ایک مرکزی راستہ ہے جو روزمرہ زندگی، تجارت اور امدادی سرگرمیوں کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔





