منافق سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں ورنہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دو ٹوک اور دبنگ انداز میں بیان دیتے ہوئے سیاستدانوں، این جی اوز اور دیگر عناصر کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی روش بدل لیں ورنہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے اپنے ایکس پیغام میں مزید لکھا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا پیغام سب کو ٹھیک طرح سمجھ آ رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاستدان، این جی اوز اور دیگر عناصر مسلسل افواجِ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور یہ سب کچھ ذاتی مفادات کے لیے کیا جاتا رہا ہے، انہوں ںے کہا کہ یہ ایک گھناؤنی کوشش ہے جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک کو ایک بڑی دہشتگردی سے بچایا گیا ہے جس کا کریڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے خاص طور پر فیلڈ مارشل کی قیادت میں کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی حقوق مانگنا غداری نہیں، ہم آئین کے تحت اپنا حق مانگتے ہیں، ایمل ولی خان

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے بچاؤ کی اس کارروائی کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی اپنے پیغام کے آخر میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے، اس میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ورنہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Scroll to Top