خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیات جمع کرنے کا باضابطہ اکاؤنٹ نمبر جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ریلیف ورک میں تیزی لانا اور متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کرنا ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق، عطیات اور فنڈز براہ راست پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گے تاکہ شفاف طریقے سے متاثرین تک امداد پہنچائی جا سکے۔
نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز )کے مطابق عطیات جمع کرانے کا طریقہ عوام اور ادارے اپنے عطیات ’’بینک آف خیبر‘‘ کے اکاؤنٹ نمبر 3007471342 میں جمع کرا سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ صاحب حیثیت افراد آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اب تک 4 ارب روپے کی امداد جاری مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 4 ارب روپے کی امدادی رقم جاری کر چکی ہے، جو مختلف فلاحی سرگرمیوں، بحالی منصوبوں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد پر خرچ کی جا رہی ہے۔
ریلیف ورک کو مزید منظم بنانے کا عزم صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ جاری کردہ فنڈز متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ، خوراک، صاف پانی، طبی سہولیات اور رہائشی بحالی جیسے اقدامات پر خرچ کیے جائیں گے، اور اس عمل کو مکمل طور پر شفاف اور قابل احتساب بنایا جائے گا۔





