مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کو ابھی تک کوئی بیرونی امداد نہیں ملی ہے، وفاق سے امید ہے کہ وہ جلد مدد فراہم کرے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سندھ اور وفاقی حکومت کی طرف سے صرف امداد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے مگر ابھی تک عملی طور پر کوئی امداد متاثرین تک نہیں پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ انہیں امداد کی فوری ضرورت نہیں ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ذہنی مسائل پیدا ہو رہے ہیں جن کے حل کے لیے ٹیمیں بھیجا جا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سیلاب کا واقعہ ہوا تو سب سے پہلے پی ڈی ایم اے اور ریسکیو فورس نے ایکشن لیا اور یہ ادارے اس قسم کے حادثات سے نمٹنے کے مجاز ہیں۔
مشیر اطلاعات نے فلیش فلڈ کے دوران ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ بھی ایک بڑا سانحہ تھا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واقعہ کے وقت ڈی آئی خان میں موجود تھے اور خود متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بونیر میں سکھ برادری کا واحد شمشان گھاٹ سیلاب کی نذر
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہا ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس کئی دنوں بعد ملا ہے اور اس کی فرانزک جانچ جاری ہے





