علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر اسد قیصر کا سخت ردعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علیمہ خان کے گھر پر مبینہ ریاستی کارروائی اور ان کے بیٹوں کے اغوا پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئینی و انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسد قیصر نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ کل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر کی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ان کے بیٹے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںکو اغوا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے کی پی ٹی آئی کے کسی بھی پروگرام یا سرگرمی میں شرکت کی کوئی تصویر یا ثبوت موجود نہیں، اس کے باوجود اس کو جس انداز میں حراست میں لیا گیا، وہ واضح کرتا ہے کہ ملک میں ریاست ماں کے جیسی نہیں ۔

اسد قیصر کے مطابق عدالتیں شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہیں،عدالتوں میں وہ سکت نہیں رہی کہ وہ عام شہریوں کے بنیادی حقوق کا دفاع کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج علیمہ خان کے دوسرے بیٹے، شیر شاہ کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے،میں مریم نواز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جس طرح پنجاب پولیس کر رہی ہے یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہظلم اتنا ہی کریں، جتنا کل کو برداشت کر سکیں۔ ہم نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور قانون کے احترام کی بات کی ہے، مگر اب تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ انصاف فراہم کریں اور عدلیہ میرٹ پر فیصلے کرے،جو آٹھ دن کا ریمانڈ دیا گیا ہے، اس کی کیا قانونی بنیاد ہے؟ یہ سب کچھ حکومت کی ایما پر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سےہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عدلیہ پر اثر انداز ہو کر یہ اقدامات کروائے اور ہم پنجاب کی فاشسٹ حکومت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، پارلیمنٹ میں بھی اور عوامی سطح پر بھی،ہم آپ کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، تحریک کو آگے بڑھائیں گے اور ظلم کی یہ تاریک رات جلد ختم ہوگی۔

Scroll to Top