محکمہ صحت میں غیر قانونی بھرتیوں پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

شاہد جان
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن عبدالسلام نے محکمہ صحت مردان میں غیر قانونی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ او مردان کی زیر نگرانی بھرتیوں کے عمل میں سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جن میں 66 کی منظوری کے باوجود 222 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ اس غیر قانونی عمل سے محکمہ صحت پر مالی بوجھ بڑھا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو یونین کونسلز میں فنڈز کی فراہمی میں بھی مسائل درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ارباب خضرحیات نے بیرسٹر سیف کی مریم نواز پر تنقید کو بے شرمی قرار دے دیا

عبدالسلام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے اور محکمہ صحت میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Scroll to Top