ستمبر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کا امکان ہےکیونکہ عید میلاد النبیﷺ، یومِ دفاع پاکستان اور اتوار کی ممکنہ چھٹی آپس میں جُڑ رہی ہیں۔
سپارکو کی پیش گوئی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کی توقع ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر، بروز جمعہ کو منائی جائے گی، جس دن سرکاری تعطیل ہوگی۔
اس کے فوراً بعد 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان آئے گا۔ اگر حکومت اس دن چھٹی کا اعلان کرتی ہے، تو شہریوں کو ہفتہ کی بھی عام تعطیل مل سکتی ہے۔
پھر اتوار 7 ستمبر کو معمول کی ہفتہ وار چھٹی آ جائے گی، یوں یہ تین دن کا طویل وقفہ اہلِ وطن کے لیے ایک ریلیف ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وی پی این کے نام پر نگرانی؟ صارفین ہو جائیں خبردار
یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نے اب تک صرف میلاد النبیﷺ کی تعطیل کا ذکر کیا ہے جب کہ یومِ دفاع پاکستان کے لیے سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ اس لیے حتمی فیصلہ چاند کی رویت اور حکومتی اعلان پر منحصر ہوگا۔





