بھارت سے مذاکرات کا دور گزر گیا، بات اب برابری کی سطح پر ہوگی، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وقت گزر چکا ہے جب بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگی جاتی تھی اب بات برابری کی بنیاد پر ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بہترین کارکردگی دکھائے گی اور بھارت کے خلاف بھی شاندار کھیل پیش کرے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کی شمولیت یا نکالنے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ یہ مکمل طور پر ایڈوائزری اور سلیکشن کمیٹی کا اختیار ہے، انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کے عمل میں وہ براہ راست مداخلت نہیں کرتے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس وقت ہمیں ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اور غیر ضروری تنقید سے اجتناب برتنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم نشیب و فراز سے گزرتی ہے، اور ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں اتحاد ضروری ہے، چھوٹی باتیں ٹیم میں ہی رہنی چاہئیں، شاہین شاہ آفریدی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہتر پلاننگ اور سپورٹ سے مستقبل میں شاندار نتائج سامنے آئیں گے۔

Scroll to Top