پاکستانی فوج پاک،چین دوستی کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزیر خارجہ

پاکستانی فوج پاک،چین دوستی کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات  کے بعد چین کی وزارتِ خارجہ نے ایک اہم بیان جاری کیا جس میں پاک، چین دوستی کو چٹان کی مانند مضبوط قرار دیا گیا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون ہے اور پاک، چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ بھی ہے۔

وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر بھرپور عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لیے سودمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے اور وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود یہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وانگ ای نے یقین دہانی کرائی کہ چین، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا اور عالمی امور میں پاکستان کے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کو پاکستان کا آہنی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک، چین سٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور پاکستان کی پوری قوم چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف تعاون مضبوط بنانے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں چین کے تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل فیلڈ سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ترقی کی راہ پر سفر جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top