ایپکس کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ اور سپیکٹرم کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ایکسائز پولیس نے گزشتہ شب جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) پشاور پر دو قدیم مجسمے برآمد کر لئے۔
برآمد شدہ نوادرات میں بدھا کا بیٹھا ہوا اور کھڑا ہوا مجسمہ شامل ہیں۔
یہ دونوں مجسمے تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت قیمتی ہیں اور بین الاقوامی منڈی میں ان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی،ہائی الرٹ جاری
برآمدگی کے بعد یہ نوادرات مزید قانونی کارروائی اور تحفظ کے اقدامات کے لئے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔





