بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کر دی

نئی دہلی: بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ یہ ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت کے شہروں چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔

ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے باہمی مشاورت اور بات چیت کے بعد اس حوالے سے اتفاق رائے ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں بہار میں جاری ایشیا کپ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث شرکت سے دستبرداری اختیار کی تھی، جس کے بعد جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان کی ممکنہ شرکت پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اعلان کر دیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ٹاکرا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

ہاکی شائقین کی نظریں اب اس بڑے ٹورنامنٹ پر مرکوز ہو گئی ہیں، جہاں پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

Scroll to Top