خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں بدھ کے روز صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلعی حکام کے مطابق جنڈولہ میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل بند رہیں گی جبکہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کے لیے بڑی خوشخبری، ہونڈا سٹی کی نئی شکل منظر عام پر آ گئی
حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کرفیو کے دوران مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔





