افغانستان نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔
اوپنر صدیق اللہ اٹل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عظمت اللہ عمرزئی نے 53 اور محمد نبی نے 33 رنز کا اضافہ کیا۔
ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور کنچت شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ عتیق اقبال اور احسان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی پلیئنگ الیون میں صدیق اللہ اٹل، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد، اے ایم غضنفر اور فضل الحق فاروقی شامل تھے۔
ہانگ کانگ کی ٹیم انشے راٹھ، ذیشان علی، بابر حیات، کلہان چلو، نزاکت خان، اعزاز خان، کنچت شاہ، یاسم مرتضیٰ، ایوش شکلا، عتیق اقبال اور احسان خان پر مشتمل ہے۔





