ایشیا کپ ٹی20 کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم بھارت کے خلاف صرف 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے بعد بھارت کو فتح کے لیے صرف 58 رنز کا ہدف ملا ہے۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ یو اے ای کی پوری ٹیم محض 14ویں اوور میں 57 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو 22 اور محمد وسیم 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شیوم دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پرتشدد کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے واقعے پر غیرمشروط معذرت کرلی
دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2016 میں ایک مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جہاں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے پچھلے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک 24 میں سے 21 میچز جیتے اور صرف 3 میں شکست کھائی ہے۔





