چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کا واقعہ بہت افسوسناک تھا اور ایسا واقعہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی نے اس واقعے پر معذرت کی ہے اور اس معاملے کی اندرونی طور پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کے ہمراہ جاری ویڈیو بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہایہ بالکل غلط ہے کہ ہمارا کوئی کارکن اشتعال میں آ کر کسی صحافی پر ہاتھ اٹھائے۔ جس نے بھی ایسا کیا، ہم اس کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پارشل انکوائری بھی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات روکے جا سکیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور جب بھی صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہواپارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ “ہم نےپیکا کے قوانین کے خلاف بھی صحافیوں کا ساتھ دیا ہے۔ یہ تحریک انصاف اور عمران خان کا وژن ہے، اور علیمہ خان بھی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہی ہیں۔”
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ صحافیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے ذاتی جھگڑا نہیں ہوتا اور جو بھی واقعہ ہوتا ہے اسے حادثہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی سینیٹرز کو سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت
انہوں نے کہاکہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت معذرت کرے اور وہ معذرت کر چکی ہے، اس لیے آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کی جانب سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔





