وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قرض میں ڈوبی قومیں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے قومی مفاد، قانون کی حکمرانی اور عوامی ذمہ داریوں پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ’’ہم نے نیشنل انٹرسٹ کے لیے پوری قوم کو داؤ پر لگا دیا، لیکن قوانین پر مکمل عملدرآمد ہی تمام مسائل کا حل ہے۔‘‘
انہوں نے تسلیم کیا کہ قوم مجموعی طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، لیکن ان کا یقین ہے کہ’’ایک وقت آئے گا جب تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور ملک میں صرف قانون سازی باقی رہ جائے گی۔‘‘
وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور آئین و قانون کی بالادستی ہی اصل کامیابی ہے۔





