وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اگست کے ماہانہ بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اگست 2025 کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وزیرِ اعظم کے بروقت اور عوامی فلاح کے فیصلے کا نتیجہ ہے جس پر وہ شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن صارفین سے بل وصول ہو چکے ہیں انہیں آئندہ ماہ کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور پاور ڈویژن اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات
وزیر توانائی اویس لغاری نے مزید کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور حکومت اس آزمائش کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔