ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی دوبارہ ٹکر؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

متحدہ عرب امارات: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے آج کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں روایتی حریف ٹیمیں جلد ہی ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

سینیئر اسپورٹس رپورٹر عبد الماجد بھٹی کے مطابق ممکنہ طور پر 21 ستمبر بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں سُپر فور کے پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔

عبد الماجد بھٹی نے بتایا کہ اس کے بعد پاکستان کو سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش میں سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کے خلاف بقیہ دو میچز کھیلنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل گرانے کے چرچے

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ہنی مون پیریڈ بدھ تک ہے اور اس کے بعد اگر پاکستان فائنل میں پہنچنا چاہتا ہے تو اسے ٹیسٹ ٹیموں کو شکست دینی ہوگی، جو ایک مشکل مرحلہ ہو گا۔

Scroll to Top