ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی:متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 اپنے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں آج گروپ بی کا نواں میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس اہم مقابلے میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں یہ افغانستان کا دوسرا میچ ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم آج اپنا آخری گروپ میچ کھیل رہی ہے۔

اس میچ کی اہمیت دونوں ٹیموں کے لیے یکساں ہے،افغان ٹیم کے لیے فتح سپر فور مرحلے میں رسائی کی کنجی ہے جبکہ بنگلہ دیش کے لیے جیت نہ صرف ضروری ہے بلکہ ایونٹ میں اپنی بقاء کی واحد امید بھی۔

Scroll to Top