پاکستان نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ میں بھوٹان کو 4-0 سے شکست دے دی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستانی ٹیم نے ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے اپنے افتتاحی میچ میں بھوٹان کو چار صفر سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔

محمد عبداللّٰہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے میچ میں تین گول کیے جبکہ حمزہ یاسر نے ایک گول اسکور کیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی، جس میں پہلا گول محمد عبداللّٰہ نے 15 ویں منٹ اور دوسرا گول 25 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ 2025 میں پیش رفت، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آ گیا

دوسرے ہاف میں پاکستان کے تیسرا گول حمزہ یاسر نے 67 ویں منٹ میں کیا، جبکہ چوتھا اور آخری گول محمد عبداللّٰہ نے 70 ویں منٹ میں اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

پاکستانی ٹیم گروپ بی میں بھوٹان، بھارت اور مالدیپ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top