پاکستانی خاتون وکیل مہوش محب کاکاخیل نے ویانا، آسٹریا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

ویانا، آسٹریا: پاکستان کی معروف خاتون وکیل اور ہائی کورٹ ایڈووکیٹ مہوش محب کاکاخیل کو ویانا، آسٹریا میں منعقدہ جسٹیٹیا ایوارڈز 2025 اور ویمن ان لا انیشی ایٹو کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ آف اسپیشل ریکوگنیشن سے نوازا گیا ہے۔

دنیا بھر سے نامزد افراد میں سے صرف دو خواتین کو یہ خاص اعزاز دیا گیا، جن میں ایک افریقہ سے اور دوسری مہوش محب کاکاخیل ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

مہوش محب کو پاکستان میں پہلی خاتون قانونی فرم پارٹنر بننے، سائبر کرائم قانون میں ان کے اولین کام، اور خواتین کو قانونی میدان میں بااختیار بنانے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کے لیے سراہا گیا ہے۔

مہوش محب نے کہا ومن ان لا انیشی ایٹو ویانا اور جسٹیٹیا ایوارڈز کی طرف سے خصوصی شناخت کا یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

یہ اعزاز نہ صرف میرے سفر کا اعتراف ہے بلکہ قانون میں خواتین کی اجتماعی طاقت کا جشن بھی ہے جو انصاف کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔

یہ اعزاز ایک ذاتی کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خواتین کی عالمی قانونی برادری میں بڑھتی ہوئی قیادت اور اثرات کی علامت بھی ہے۔

Scroll to Top