ایشیا کپ : پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 75 درہم مقرر کی گئی ہے، اور شائقین یہ ٹکٹیں آن لائن اور سٹیڈیم سے خرید سکتے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ 350 درہم سے دستیاب ہوں گے جبکہ 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل کے لیے بھی محدود تعداد میں ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

شائقین کے لیے خصوصی پیکجز بھی فراہم کیے گئے ہیں جن کی قیمت 525 درہم ہے۔

پیکج اے میں پاک بھارت، بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچ شامل ہیں۔ جبکہ پیکج بی میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا اور فائنل میچ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک سعودی معاہدے کے بعد افغانستان سے حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا، رانا ثنا

سپر فور کا آغاز 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہوگا۔ 21 ستمبر کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے، اور اگر فائنل بارش یا تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوتا ہے تو 29 ستمبر کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

Scroll to Top