ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، روایتی حریف آج پھر مدمقابل

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج ایک بار پھر کرکٹ کے دو روایتی حریف، پاکستان اور بھارت، آمنے سامنے ہوں گے۔

 سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا،شائقین کرکٹ کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم از کم 27 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔

میچ سےپہلےقومی ٹیم کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں حالیہ میچز میں بیٹنگ کے شعبے میں ناکامی کا اعتراف کیا گیا۔

 اجلاس میں کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے مل بیٹھ کر آج کے اہم میچ کے لیے حکمتِ عملی مرتب کی۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ موجودہ کنڈیشنز بلے بازوں کے لیے آسان نہیں ہیں اور سنگلز و ڈبلز کے ذریعے اسکور بورڈ کو متحرک رکھنا ناگزیر ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ متحرک نظر آئے، انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

ذرائع کے مطابق آج کے میچ  کے لیے  قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ،حتمی فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ :سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے سری لنکا کوشکست دیدی

قومی ٹیم نے حوصلہ افزائی کے لیے موٹیویشنل سپیکر ڈاکٹر راحیل احمد کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جو کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔

Scroll to Top