بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی

ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد ایک اور تنازعہ جنم لے گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کے خلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

بھارتی موقف کے مطابق، فرحان کی بیٹ سے ’’بندوق جیسا جشن‘‘ اور حارث کا ’’اشتعال انگیز اشارہ‘‘ قابل اعتراض تھا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حارث نے بھارتی فوج کی ناکامیوں کا مذاق اڑایا۔

دوسری جانب، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر رونالڈو کی ایک ویڈیو پوسٹ نے بھارتی حلقوں میں مزید اشتعال پیدا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی سوریہ کمار یادیو کی سیاسی بیان بازی پر بھی آئی سی سی میں شکایت کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا مقصد کھیل کو سیاست میں گھسیٹ کر پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے، جو ایک پرانا حربہ ہے۔

Scroll to Top