افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اصل حسن اور طاقت عوام کی حمایت اور جذبے میں ہے، نہ کہ صرف جہازوں یا عمارتوں میں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بھارت کو یقین تھا کہ پاکستان کو شکست دے گا، مگر اللہ کے کرم سے پاک فوج نے ایسی شاندار فتح حاصل کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ یہ کامیابی پورے ملک کی ہے اور اس پر شکر ادا کرنا ہمارا فرض ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی عوام کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، اور یہی جذبہ ملک کو عالمی سطح پر نمایاں کر رہا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے دلوں میں پاکستان کے جھنڈے کے رنگ کو زندہ رکھیں کیونکہ یہی جذبہ دشمن کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی کا سلطان: شاہین شاہ آفریدی نے ریکارڈ توڑ کر سب کو حیران کر دیا

انہوں نے ففتھ جنریشن وار کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ آج کا جنگ صرف فوجی نہیں بلکہ نفسیاتی بھی ہے، جس میں ملک کے خلاف نفرت کو پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نفرت کے خلاف متحد رہیں اور پاکستان کے جھنڈے کو سربلند رکھیں۔

Scroll to Top