عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 740 ڈالر پر آ گئی۔

عالمی سطح پر اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے، جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک بھر میں 24 قیراط خالص سونے کا فی تولہ نرخ 1,000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے میں دستیاب رہا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کم ہو کر 4 ہزار 599 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی 55 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 942 روپے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے متعدد افغان شہریوں کی ملک بدری روک دی

Scroll to Top