پشاور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ کل پشاور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ غلط پالیسیوں کے باعث یہاں خون بہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے خوف سے پنجاب میں گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں۔پیکا ایکٹ کے تحت جاری کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں،ہر طرف افراتفری ہے اور ہم عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،ایک دوسرے کو دبانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ جلسہ خان کی رہائی کے لیے ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال تشویشناک ہے،صوبے میں 21 آپریشن ہوئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

اسد قیصر نے کہا کہ کل کی ملاقات سے کچھ خاص نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ امریکہ افغانستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سفارتی ذرائع سے اس جنگ کو روکے۔

Scroll to Top