متحدہ عرب امارات (یو اے ای )نے انٹری پرمٹ کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نئی شرط کا اضافہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
اماراتی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق اب ہر انٹری پرمٹ درخواست کے ساتھ پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی فراہم کرنا بھی لازمی ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ نئی شرط ایک سرکاری نوٹس کے ذریعے جاری کی گئی جس کی تصدیق امیر سینٹر کے نمائندے نے بھی کی ہے۔
اس سے قبل انٹری پرمٹ کے لیے درخواست جمع کراتے وقت پاسپورٹ کی کاپی، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ کی تصدیق اور ریٹرن ایئر ٹکٹ لازمی دستاویزات میں شامل تھے تاہم اب ان میں پاسپورٹ کا کور پیج بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لئے اہم خبر
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شرط ممکنہ طور پر شناختی عمل کو مزید شفاف بنانے یا دستاویزات کی تصدیق کو مؤثر بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔





