ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کو بھاری انعامات ملنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کو کھیل کے میدان میں شکست دینے پر 21 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔دیوا جیت سائیکیا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھی اٹھایا جائے گا۔
آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہوگا، جہاں وہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیشہ سے حکومتی پالیسیوں کے مطابق عمل کر رہا ہے اور ایشیا کپ کو ایک ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ سمجھتا ہے، نہ کہ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز۔
سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 6-0 کی شکست کو خیالی تصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی نتیجہ 3-0 رہا جو بھارت کے حق میں تھا۔ انہوں نے تلک آپریشن کے دوران اور فائنل کے موقع پر ہونے والے واقعے کی بھی مذمت کی۔
دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ بھارتی ٹیم اپنی فتح پر فخر محسوس کرتی ہے، تاہم اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ وہ پاکستان حکومت کے مرکزی رہنما ہیں اور انہوں نے ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے لیے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ جلد ہی یہ ٹرافی اور میڈلز بھارت کو واپس کر دیے جائیں گے۔





