ایشیا کپ 2025فائنل: دونوں ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل جیت لیا۔ دونوں ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں کو ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کی جانب سے بھاری انعامی رقم دی گئی۔

فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو ACC کی طرف سے 3 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) کا انعام دیا گیا، جبکہ رنر اپ پاکستان کو 75 ہزار امریکی ڈالر (2 کروڑ روپے سے زائد) کی انعامی رقم دی گئی۔

فائنل میں زبردست کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز تلک ورما کو “مین آف دی میچ” کا اعزاز ملا، جنہیں 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی روپے) کے علاوہ ٹرافی بھی دی گئی۔ ساتھ ہی، سپر سکسر آف دی میچ کے طور پر انہیں 3 ہزار ڈالر کا اضافی انعام بھی ملا۔

موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا ایوارڈ بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو کو دیا گیاجنہیں 15 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 42 لاکھ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی۔

مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ابھیشیک شرما کو دیا گیا جنہیں 15 ہزار امریکی ڈالر کے ساتھ ایک SUV کار اور ٹرافی بھی پیش کی گئی۔ گیم چینجر آف دی میچ کا اعزاز شیوم دوبے کو ملاجنہیں 3,500 امریکی ڈالر دیے گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے 21 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 77 کروڑ پاکستانی روپے) کا خصوصی بونس دینے کا اعلان کیا ہے جو ٹیم کے اراکین میں تقسیم کیا جائے گا۔

ایشیا کپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ACC کی جانب سے مجموعی طور پر لاکھوں ڈالرز کے انعامات دیے گئے۔

Scroll to Top