سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہو گیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہو گیا؟ جانئے

ملکی تاریخ میں سونے کی قیمتوں نے ایک اور بلند ترین سطح عبور کر لی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار 178 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 725 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے میں فروخت ہوا۔عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 855 ڈالر پر پہنچ گیا، جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی موجودہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہیں۔ ادارے کے مطابق صرف 30 اگست سے اب تک فی تولہ سونا 39 ہزار 378 روپے اور 10 گرام سونا 33 ہزار 760 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے تک جا پہنچا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

قیمتوں میں اضافے کی وجوہات ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میںڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤعالمی سطح پر سرمایہ کاری کے بدلتے رجحانات مقامی سطح پر مہنگائی اور سیاسی بے یقینی شامل ہیں۔ان عوامل کی وجہ سے سونے کی طلب میں اضافہ ہوا، جس کا براہ راست اثر اس کی قیمتوں پر پڑا۔

Scroll to Top