پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ملک کے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا۔ میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے۔

اس ایونٹ میں کل 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ شامل ہیں۔

ہر ٹیم 9 میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 46 میچز ہوں گے جن میں فائنل بھی شامل ہے۔

ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہو گا۔

Scroll to Top