پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پیٹرول 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے4 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت268 روپے68 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 276روپے81پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Scroll to Top