اگر مریم نواز بیرونِ ملک جا سکتی ہیں تو خیبرپختونخوا حکومت کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بیرونِ ملک دوروں کی اجازت دی جاتی ہے تو صوبائی حکومت کو بھی اس کی اجازت دی جائے۔

پشاور یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے افغانستان کے حوالے سے وفد بھیجنے کے لیے وفاق کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی جوابی ردعمل نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ وفد میں اپنا نمائندہ شامل کرے تاکہ خدشات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پہلے اپنی قابلیت درست کریں اور ثابت کریں کہ وہ ملک کے حقیقی وزیر اعظم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر امن مذاکرات صرف اسی وقت ممکن ہیں جب مودی مذاکرات کی میز پر بیٹھے، اور مذاکرات تبھی مؤثر ہوں گے جب اس کا متوازن ردعمل ہو۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات کی ہے، جہاں انہیں صوبے کے امن و امان، کابینہ کی کارکردگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : دیر میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی، عوام کا پاک فوج کا والہانہ استقبال

انہوں نے بتایا کہ بانی نے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں مالی و انتظامی اختیارات کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔

جلسے کے دوران اگرچہ کچھ شرکاء کی طرف سے بد نظمی کے سوالات اٹھائے گئے، لیکن مشیر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ایک سنجیدہ جماعت ہے اور اختلافات اظہار کے دائرے میں رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد یا ہلڑ بازی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Scroll to Top