فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 20 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں شہر سیبو کے چار عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں جبکہ تین سرکاری عمارتیں بھی نقصان کا شکار ہوئیں۔ متاثرہ علاقے میں چھ پل اور ایک سڑک بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

زلزلہ رات 10 بجے مقامی وقت کے مطابق آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کی گئیں، جس سے مقامی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹرنیشنل سینٹر فار جسٹس فار فلسطین نے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا

ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس کے باوجود فی الحال سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

حکام نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔

Scroll to Top