پشاور :خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
سپیکر بابر سلیم سواتی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا کرنے والے دراصل وہی کمزور اور مایوس عناصر ہیں جو پارٹی کے اندر بیٹھ کر قیادت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ایسے لوگ نہ تو قیادت کے فیصلوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں اور نہ ہی سپیکر کے عزم و وفا کو متزلزل کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سپیکر بابر سلیم سواتی اپنی قیادت اور چیئرمین عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی کے خلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ سنا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر بابر سلیم سواتی نے واضح کیا ہے کہ اگر کبھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ ہوا بھی تو کسی سازشی ٹولے یا مخالفین کے دباؤ پر نہیں بلکہ صرف اور صرف عمران خان کے حکم اور ہدایت پر ہوگا۔ پارٹی ڈسپلن، قیادت پر اعتماد اور عمران خان کی ہدایت ہی سپیکر کے فیصلوں کی بنیاد ہیں۔





