پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی کے خلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالطیف چترالی، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ امر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ تینوں درخواست گزار فیصل آباد سے سزا یافتہ ہیں، اور انہیں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سب سے پہلے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونا چاہیے۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس مرحلے پر براہ راست کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر درخواست گزار قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے پہلے الیکشن کمیشن میں اپنا مؤقف پیش کریں اور بعد ازاں عدالت کے سامنے سرنڈر کریں، تو ہی ان کی درخواست پر عدالتی کارروائی ممکن ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکمران اتحاد کی نورا کشتی عوام کے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، جے یو آئی

عدالت نے یہ بھی کہا کہ قانونی ضابطے پورے کیے بغیر ان درخواستوں کو قابلِ سماعت قرار نہیں دیا جا سکتا لہٰذا اس بنیاد پر انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔

Scroll to Top