بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کےدو کامیاب اپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 13 دہشتگرد مارے گئےجن کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیموں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کوئٹہ میں 30 ستمبر کو خوارج کے ایک ٹھکانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرست خوارج کے 10 دہشتگرد مارے گئے۔

بیان کے مطابق یکم اکتوبر کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں آپریشنز میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میںہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top