خیبرپختونخوا کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل

شاہد جان

پشاور:وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی منظوری سے خیبرپختونخوا کابینہ کے قلمدانوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر کا درجہ دے دیا ہے۔ سہیل آفریدی کو محکمہ اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے محکمے تبدیل کر دیے تھے۔

باجوڑ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ۔ ارباب عاصم کو معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں یہ قلمدان فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد سونپا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو محکمہ صحت کا چارج دے دیا گیا ہے جبکہ فضل شکور کو محکمہ سیاحت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز دیا گیا ہے۔ زاہد چن زیب کو مشیر برائے لیبر مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو ترقی دے کر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے۔ پختون یار کو محکمہ کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ فخر جہان کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح معاون خصوصی اسرار کو محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کا چارج دیا گیا ہے۔

Scroll to Top