لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت کے اختتامی مراحل میں ہے، اور اگر اس نے اب بھی عوام کو ریلیف نہ دیا تو صوبے میں یہ پارٹی کا آخری دور حکومت ثابت ہو سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے گزشتہ 13 سال صرف عمران خان کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، لیکن اگر کارکردگی نہ دکھائی گئی تو لوگ کسی اور کو منتخب کر لیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی غلط فیصلے یا عمل پر پارٹی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے اور اپنی وکالت کے دوران ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اس دور میں دو ایسے منصوبے ظاہر کیے گئے جو درحقیقت کبھی مکمل ہی نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل
ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک اسکول کی عمارت جنوبی کوریا میں جبکہ ایک اسپتال افغانستان میں دکھایا گیا، جو حقیقت سے بالکل مختلف ہے۔





