پہلا ٹی20: بنگلادیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

رحمان اللہ گربز نے 40 رنز بنائے جبکہ محمد نبی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب رشاد حسین اور تنظیم حسن ثاقب نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ پرویز حسین ایمان 54 اور تنزید حسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نورالحسن 23 اور رشاد حسین 14 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، 3000 سے زائد اساتذہ کی بھرتی کی منظوری

افغانستان کی جانب کپتان راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نور احمد اور فرید احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلادیش کے کپتان جاکر علی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کامیابی کے ساتھ بنگلادیش نے ٹی20 سیریز کے آغاز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

Scroll to Top