نئی اپڈیٹ کے تحت کالز ٹیب میں ایک نیا اور جامع مشترکہ حبشامل کیا گیا ہے، یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے تحت آئی او ایس ورژن 25.27.73 میں جاری کی گئی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کال سے متعلق تمام اہم افعال کو ایک ہی جگہ پر منظم انداز میں استعمال کر سکیں گے۔
اب صارفین باآسانی کالز شروع کر سکتے ہیں، میٹنگز شیڈول کر سکتے ہیں، ڈائلر تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ رابطوں کو ایک سنگل سٹریم لائنڈ انٹرفیس کے ذریعے مینج کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہے جو روزمرہ رابطوں کو مؤثر طریقے سے منظم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ملک کا فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب بلاک کرنے کا اعلان
نئی اپڈیٹ سے نہ صرف کال مینجمنٹ کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا بلکہ پروفیشنل اور پرائیویٹ کمیونیکیشن کے درمیان توازن بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔





