مانسہرہ، زمین کے تنازع پر 4 افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزمان گرفتار

مانسہرہ پولیس نے زمین کے تنازع پر چار افراد کے قتل میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود میں واقع گاؤں متیال میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں دین، عبداللہ، حق نواز اور رفاقت شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت سلیمان اور ثناءاللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

ڈی ایس پی سٹی کیڈٹ محمد فاروق اور ایس ایچ او تھانہ صدر لیاقت شاہ نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

گرفتار ہونے والے ملزمان میں وحید یونس، سمیع اللہ، ابرار احمد، عبدالستار اور حمید یونس اور ثناءاللہ شامل ہیں۔

Scroll to Top