وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان حکومت خیبر پختونخوا فراز مغل کے مطابق ایمل ولی خان کی حفاظت کے لیے مجموعی طور پر 12 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا ہے کہ چار اہلکار اسلام آباد میں ایمل ولی خان کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور ہیں جب کہ آٹھ اہلکار ولی باغ چارسدہ میں ان کی رہائشگاہ کی حفاظت پر تعینات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ضرورت پڑی تو ذاتی طور پر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے کو تیار ہوں، بیرسٹر سیف
فراز مغل نے کہا کہ ایمل ولی خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور حکومت خیبر پختونخوا ہر سیاسی رہنما کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔





