پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور محکمہ صحت کے ذمے دار شعبے اس وبائی صورتحال سے نمٹنے میں نابسامانی کا شکار نظر آ رہے ہیں۔
لاوری سائڈ استعمال کر کے مچھر کے پھیلاؤ کو روکنے کا موقع ضائع ہوا، اور اب صرف سپرے کے انتظامات عوام کی نگاہ میں دکھاوے کا حصہ بنتے نظر آ رہے ہیں۔
تازہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت فعال ڈینگی مریضوں کی تعداد 283 تک پہنچ گئی ہے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 نئے کیسز تصدیق ہوئے ہیں۔
اس دوران 15 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں 29 مریض زیرِ علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اے پی ایس حملے کے مرکزی ملزم احسان اللہ احسان نے کھل کر عمران خان کی حمایت کردی
رپورٹ کے مطابق اس سال خیبرپختونخوا میں مجموعی 2,792 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، جن میں سے 2,509 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، اور اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر فوراً اختیار کریں، جیسے کہ گھروں اور گلیوں میں جمع کھڑا پانی ختم کرنا، مچھر دانی کا استعمال، اور باقاعدہ صفائی ستھرا رکھنا تاکہ ڈینگی کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔





