ایمل ولی خان کی گرفتاری کی افواہیں غلط ہیں، قریبی ذرائع

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دی گئی ہیں۔

 

قریبی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایمل ولی خان کو گرفتار نہیں کیا گیا، اور ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی زیر التواء نہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری سے متعلق چلنے والی افواہیں محض جھوٹ ہیں، جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور سیاسی ماحول کو خراب کرنا ہے۔

Scroll to Top