اسلام آباد: پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی میں نمایاں پیش رفت کے سلسلے میں وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی کی سعودی کمپنی جی او ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر کمپنی نے پاکستان میں گو اے آئی حب کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ متوقع ہے۔
‘گو اے آئی حب کا بنیادی مقصد علم کی منتقلی، تکنیکی صلاحیت سازی اور مسائل کے مشترکہ ڈیجیٹل حل کو فروغ دینا ہے۔ اس سے پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ویزہ پالیسیوں نے بھارتی طلبہ کے امریکی خواب چکنا چور کر دیے
ملاقات میں دونوں ممالک نے ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جس سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو تقویت ملے گی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ہونے والی اس پیش رفت کو پاکستان کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔





