علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور الوداعی رخصت لیتے ہوئے اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق روانگی کے موقع پر علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے لیے سٹاف اور اہلکاروں کی بڑی تعداد وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود تھی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے اور دیگر اہلکاروں نے علی امین گنڈاپور کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے روانگی سے پہلے تمام عملے سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے قافلے کی روانگی کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے، سٹاف نے محبت اور احترام کے ساتھ اپنے قائد کو الوداع کہا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر عمران خان بھی کہہ دیں تودوبارہ وزیراعلی نہیں بنوں گا، علی امین گنڈاپور
ترجمان کے مطابق علی امین خان گنڈاپور اب اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔





